ایک طرف قومی ذمہ داری ہے،دوسری طرف ذاتی تشخص ہے،
ایک طرف انتخابی حلقہ ہے،لوگوں کی توقعات ہیں،دوسری طرف وفاق کی ترجمانی ہے،اس کے جملہ مسائل ہیں،
ایک طرف انتظامی عہدہ ہے،پرکشش مراعات ہیں،ہٹو بچو کی صدائیں ہیں،دوسری طرف ’’عزت سادات ‘‘ہے،خاندانی وقار ہے،کم و بیش سو سالہ سیاسی کیریئر ہے،
ایک طرف مصرع طرح ہے،دشنام طرازی ہے،تبصرے ہیں ،بیانات ہیں،خیالات ہیں،جذبات ہیں،احساسات ہیں،دوسری طرف حوصلہ ہے،برداشت ہے،کم مائیگی ہے،خاموشی ہے،ٹھہراؤ ہے،اطمینان ہے،سکون ہے،
ایک طرف مصروفیت ہے،عدم توجہ ہے،غیر حاضری ہے،دوسری طرف وقت ہے،رابطہ ہے،قیام ہے،ایک طرف حکم ہے،ہدایت ہے،پابندی ہے، دوسری طرف تعلق ہے،احترام ہے،دوستی ہے،
بہرحال ایک طرف تبدیلی ہے،دوسری طرف استعفٰی ہے،