جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم لائیو:جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد،اسلام آباد سے ٹیم کی آمد،مفت علاج معالجہ کی فراہمی، لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقہ موضع جکر میں قائم جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا،ٹیم میں آئی سپیشلسٹ،گائناکالوجسٹ،سرجن اور میڈیکل ٹیکنالوجسٹ شامل تھے،اس موقع پر مفت ادویات کے ساتھ ساتھ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی،کم وبیش سات سو سے زائد مریضوں نے میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا،آخر میں کیمپ کے آرگنائزر فیصل امین چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخیرحضرات کے تعاون سے قائم جکر میڈیکل ٹرسٹ مستحق،نادار اور غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،میڈیکل کیمپ بھی اس مشن کا حصہ ہے،انشا ء اللہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہم اس مشن کو جاری رکھیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں