انٹرنیٹ پر خرید و فروخت ہونے والے سکّے ’کرپٹو کرنسی‘ نے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس سے پیدل چلنے والے یہ کرنسی کما سکتے ہیں۔
کمپیوٹر کے ذریعے پیدا کی جانے والی ’بِٹ کوائنز‘ یا ان جیسے دیگر سکّوں کے برعکس آپ ’بِٹ واکنگ ڈالر‘ چل پھر کر کما سکتے ہیں۔
اس کے لیے اب آپ ایک نئی ایپلیشن یا ایپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ہیں جو صارف کے قدموں کا شمار کرتی ہے اور تقریباً ہر ایک ہزار قدم کے بعد آپ ایک بِٹ واکنگ ڈالر یا بی ڈبلیو ڈالر کے حقدار ہو جاتے ہیں۔
تاہم دنیا کے کئی ممالک میں ابھی اس کرنسی کو قانونی تحفظ نہیں ملا،جس کی وجہ سے کئی ممالک کے صارفین اس ڈیجیٹل کرنسی سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے.