بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا باغی رویہ بھارتی میڈیا میں ہمیشہ خبر بن جاتا ہے،وہ اس حوالے سے میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں،رپورٹر ان کی جانب سے باغی خیالات سننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں،ان باغیانہ خیالات کی وجہ سے وہ ایک دفعہ پھر تنقید کی زد میں آ گئیں، انسٹاگرام پر سکھ برادری کے خلاف انہوں نے توہین آمیز تبصرہ کیے جس کی وجہ سے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ دہلی سکھ گرودوارہ انتظامیہ نے بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے “جان بوجھ کر” احتجاج کرنے والے کسانوں کے بارے میں منفی تبصرے کیے ہیں۔
میڈیاکے مطابق کنگنا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، “خالصتانی دہشت گرد آج حکومت کا بازو مروڑ رہے ہیں، لیکن ایک خاتون کو نہ بھولیں، واحد خاتون وزیر اعظم ،جس نے انہیں کچل دیا تھا۔ ان کی وجہ سےقوم کو کتنے ہی مصائب کا سامنا کرنا پڑا، اس نے اپنی جان کی قیمت پر انہیں کچل دیا تھا، لیکن ملک کو تقسیم نہیں ہونے دیا۔ اس کی موت کے کئی دھائیوں بعد بھی یہ لوگ اس کے نام سے کانپتے ہیں،
اس صورتحال پر دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ کنگنا کا بیان بہت سستی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کر دیا گیا، یہ کسانوں کی بے عزتی ہے۔ وہ نفرت کی فیکٹری ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسٹاگرام پر اس کے نفرت انگیز مواد کے لیے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کی سیکیورٹی اور پدم شری کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے۔ اسے یا تو دماغی اسپتال یا جیل میں ڈالنا چاہیے،