اسے قتل کرنا ضروری تھا کہ وہ افغانستان کے پشتون علاقے کا رہنے والا تھا مگر الگ شناخت رکھتا تھا،
اسے قتل کرنا ضروری تھا کہ وہ بارود کی دھول سے اٹے ہوئے چہروں پر کچھ وقت کے لئے مسکراہٹ لاتا تھا،
اسے قتل کرنا ضروری تھا کہ وہ میدان جنگ میں لڑنے کی بجائے، ہتھیار اٹھانے کی بجائے، کسی تنظیم کا حصہ بننے کی بجائے ، افغانوں کو لطیفے سناتا تھا ان سے مذاق کرتا تھا،
اسے قتل کرنا ضروری تھا کہ وہ سابق پولیس ملازم تھا،بہت ممکن ہے اس نے ” فاسق فاجر ” لوگوں کے ساتھ مل کر غلط کام کیے ہوں،
اسے قتل کرنا ضروری تھا کہ وہ ایک دشمن ایپ ” ٹک ٹاک ” استعمال کرتا تھا،اس کے ذریعے دنیا بھر سے رابطہ رکھتا تھا،
بہرحال اسے قتل کرنے سے قبل تھپڑ مارنا بھی ضروری تھا،