کرش سٹون مافیا

کرش سٹون مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی بڑی کاروائی

کرش سٹون مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اظہار حسین اور مقامی پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منگلا ڈیم کی پٹی پر دریائے جہلم پرواقع 4 کرش پلانٹس کو سیل کر دیا جبکہ 10 الیکٹرک موٹریں قبضے میں لے لی گئی۔

سیل ہونے والے کرش پلانٹس میں کامران M/S نیو چک دولت سٹون کرشر، بھوندناںجٹاں جہلم ، ملک جاوید میسرز اللہ ہو اعوان سٹون کرشر بھوندناںجٹاں جہلم، حسن طارق M/S گجرات سٹون کرشر پنڈی خیرا جہلم اور اسامہ راشد ایم/ایس چوہدری خالد تنویر سٹون کرشر پنڈوری دینہ شامل ہیں،
کرش سٹون مافیا
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا،واضح رہے کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی کرش مافیا کے خلاف کافی عرصہ سے احتجاج کیا جا رہا تھا اور ان کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ تاثر قائیم ہو رہا تھا کہ شاید ضلعی انتظامیہ اس مافیا کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں