جہلم کے نواحی علاقہ کوٹھہ پرانا میں آل پاکستان لمبردار کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے لمبرداروں نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد لمبرداروں کے حقوق اور اختیارات کو بحال کروانا تھا، جو کہ عرصہ دراز سے غیر فعال ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ تھے، اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود،اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر لمبردار چوہدری ارشد نے ڈپٹی کمشنر کا پرجوش استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان خفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لمبرداری سسٹم عوام اور سرکار دونوں کی ضرورت ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ لمبردار تنظیموں کو بھی بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہیے،لمبرداری سسٹم بحال ہونے سے محکمہ مال کو بھی کافی حد تک معاونت ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے اختتام پر کہا کہ سب لمبرداروں کے سرکاری کارڈز بھی بنائے جائیں گے۔