گوگل کی جانب سے پہلی اسمارٹ واچ مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار ہے۔
گوگل کی پہلی پکسل اینڈرائیڈ اسمارٹ واچ کے بارے میں معروف جریدے بزنس انسائیڈر نے انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پکسل واچ کے نام کے بارے میں بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس کا کوڈ نام روہن ہو سکتا ہے۔
پکسل واچ کے پیش کیے گئےخاکوں سے معلوم ہوتاہے کہ یہ اسمارٹ واچ دل کی دھڑکن کی رفتار اور قدموں کی تعداد کو بھی معلوم کر سکے گی۔
گوگل پکسل واچ کے بارے میں افواہیں تو مارکیٹ میں اکثر سننے کو ملتی ہیں ،لیکن یہ کمپنی اسمارٹ واچ بنانے والی کمپنیوں مثال کے سافٹ ویئر ہی فراہم کر رہی تھی، ہارڈ ویئر پر کام نہیں ہورہا۔
Google is making its first in-house smartwatch that could launch in 2022 https://t.co/oSPTmMA5mo pic.twitter.com/ofUpmDRbP4
— The Verge (@verge) December 2, 2021
مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گوگل کی پہلی اسمارٹ واچ کو 2022 میں متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
یہ گوگل کے پکسل سیریز کے اسمارٹ فونز کے ویژن سے مطابقت بھی رکھنے والی اس ڈیوائس میں اب کمپنی نے اپنے پراسیسر کا اضافہ بھی کیا ہے۔
بزنس انسائیڈر میں مزید بتایا گیا ہےکہ پکسل واچ گوگل کے ویئر او ایس سے مزین ہوگی۔
اس اسمارٹ واچ کو گوگل کا خصوصی پکسل ہارڈ ویئر گروپ بغیرفٹ بٹ کی مدد لئے بنائے گا۔
یہاں واضح رہے کہ فٹ بٹ اسمارٹ ٹریکر کمپنی گوگل نے کچھ عرصے پہلے خریدا تھا ۔
بنیادی طور پر گوگل کی اسمارٹ واچ کی تیاری ایپل واچ کا مقابلہ کرنا ہے۔