سارہ علی خان

سارہ علی خان کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

بالی وڈ کے معروف اداکارسیف علی خان کی ایکٹریس بیٹی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کر سکتی ہیں جو ان کی والدہ کے گھر میں داماد بن کر رہے۔

سارہ علی خان نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی شادی سمیت والدہ کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی ۔

سارہ علی خان نے اس کے علاوہ اپنے فلمی کیریئر جیسے موضوع پر بات کی،ان کا کہنا تھا کہ کامیابی اور لوگوں کی محبت اسٹار کڈز ہونے کی وجہ سے نہیں ملتا۔

اداکارہ نے بتایاکہ ان کی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ میں ان کے کردار کو بہت پسند کیا گیا لیکن ان کی فلم ’آج کل لو‘ پرشائقین نے کافی تنقید کی۔

تاہم سارہ خان نے اعتراف کیا کہ اسٹار کڈز ہونے کی وجہ سے انڈسٹری میں کافی فائدے ملتے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CLD0l9uJY-M/?utm_source=ig_embed&ig_rid=dca8cb50-8d8c-44fd-9bc9-e11dadab5ff4

امریتا سنگھ کی تعریف:

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کے اچھے فیشن سینس کی وجہ سے انہیں گھر سے ہی معلومات مل جاتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ گھر میں رہنے کے لیےوالدہ کی فیشن سے متعلق ہدایات پر عمل کرتی ہیں۔

انہوں نے والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے والدہ ہی سب کچھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ساری زندگی اپنی والدہ کے ساتھ رہیں گی۔

سارہ علی خان نے شادی کے متعلق کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کر سکتی ہیں جو ان کے ساتھ ان کی والدہ کے گھر رہے۔

یاد رہے سارہ علی خان معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں، ان کے والدین نے 1991میں شادی کی اور ان کے درمیان 2004میں طلاق واقع ہوئی ۔

سیف علی خان کے امریتا سنگھ سے دو بچے ابراہیم علی خان (بیٹا)اور سارہ علی خان(بیٹی) ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں