سام سنگ

سام سنگ کا سستا فون مارکیٹ میں آ گیا

معروف کمپنی سام سنگ نے اپنا سستا ترین فون مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔

5 جی گلیکسی اے 13 نامی فون کو ابتدائی طور پر امریکہ میں پیش کیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 13 کے فیچرز کے بارے میں آپ کہہ سکتے ہیں
کہ یہ گلیکسی اے 32 فائیو جی سے مطابقت رکھتےہیں مگر یہ کم قیمت ہے۔

گلیکسی اے 13 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کی صورت میں موجودہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر کام کر رہا ہے
اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون ملٹی ٹاسک ہے اس کے ساتھ ساتھ موبائل گیمز کو بہتر اندازمیں سپورٹ کرتاہے۔

کمپنی نے ریم کے بارے میں نہیں بتایا ،مگر اس کی 64 جی بی اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ ہو سکتاہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمرےموجود ہیں۔

موبائیل کا بنیادی کیمرا 50 میگا پکسل کا ہو سکتاہے جس میں2 میگا پکسل میکرو اور 3 میگا پکسل ڈیپتھ کے کیمرے ہیں۔

فون کی سکرین پر 5 میگا پکسل کیمرا موجودہے۔

اس موبائیل فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے طور پر دی گئی ہے۔

ہیڈفون جیک، این ایف سی اور فنگرپرنٹ سنسر دیگر اہم فیچرز میں شامل ہیں مگر چہرے سے فون کو ان لاک کرنے والافیچر اس ڈیوائس میں بہرحال موجود نہیں۔

اس فون کی قیمت 250 ڈالرز یعنی کم و بیش 43ہزار پاکستانی روپے ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں