یہ موگلی ہے،ٹلہ جوگیاں کے بالکل نیچے کم و بیش سو سے زائد نفوس پر مشتمل ایک ڈھوک ہے،
جو داخلی موضع ہموالہ کہلاتی ہے،یونین کونسل/فیلڈ آفس ناڑہ کا علاقہ ہے،
کچھ عرصہ قبل مخیر حضرات کے تعاون سے یہاں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے زمین میں بورنگ کروائی گئی اور آبادی کو صاف پانی بھی پینے کو ملا،تاہم بعد ازاں یہ سلسلہ منقطع ہو گیا،
آج یہ صورتحال ہے کہ یہ لوگ اپنے جانوروں کے ہمراہ ایک گندے تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیں،دوسرا مسئلہ تعلیم اور صحٹ کا ہے، یہاں بچے باقاعدہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں اور بیماری کی صورت میں بر وقت ہسپتال پہچنے سے قاصر ہیں،
واقعہ یہ ہے کہ اگر روہتاس سے ٹلہ جوگیاں تک باقاعدہ سڑک تعمیر کر دی جائے تو اس علاقے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ٹلہ جوگیاں میں سیاحوں کی آمد و رفت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے،جو ضلع جہلم کی آمدنی کا سبب بن سکتا ہے.