ٹاپ 100

ٹاپ 100 با اثر خواتین 2021 میں تین پاکستانی شامل

بی بی سی کی جانب سے دنیا بھر کی ٹاپ 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے،
جس میں نصف تعداد افغان عورتوں پر مشتمل ہے تاہم تین پاکستانی خواتین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

فہرست میں شامل خواتین کومختلف شعبہ جات سے منتخب کیا گیا ہے، اس سال کی پانچ کیٹیگریز میں ثقافت اور تعلیم، انٹرٹینمنٹ اور کھیل، سیاست اورایکٹوزم، سائنس اور صحت اور افغانستان شامل ہیں۔

دنیا کی 100 بااثر خواتین میں پاکستانی نژاد برٹش سیاستدان نتاشا اصغر کا نام شامل کیا گیا ہے۔دیگر پاکستانی عورتوں میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ایکٹوسٹ عابیہ اکرم شامل ہیں،

جبکہ فہرست میں مجموعی طور پر 50 خواتین کا تعلق افغانستان سے ہے ۔

اس فہرست میں ایران، ترکی، بھارت، مصر، انڈونیشیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی متاثر کن خواتین کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

افغان خواتین سیاستدان، سماجی رہنما، شاعر، اداکارائیں، تعلیم دان، ماحولیاتی حقوق کی رہنما اور کھلاڑی جیسے شعبوں سے لی گئی ہیں۔

ان میں زیادہ تر افغان عورتیں ملک سے باہر مقیم ہیں ۔

گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں