ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف آنجہانی فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی دبئی سے چرائی گئی قیمتی گھڑی بھارتی شہر گو ہاٹی سے پولیس نے برآمد کرلی۔
اے ایف پی کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے اسٹار فٹ بالر ڈیاگومیراڈونا کی دبئی سے چوری ہونے والی قیمتی گھڑی برآمد کرکے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی ریاست آسام سے پولیس نےوازید حسین نامی ملزم گرفتار کیا ہے جس سےسوس ہوبلوٹ گھڑی برآمد کی گئی ہے،ملزم دبئی سے مبینہ طور پر چوری کرنے کے بعد بھارت واپس آ گیا تھا۔
زیر حراست مشتبہ شخص دبئی کی ایک کمپنی میں 2016 سے سیکیورٹی گارڈ کے طور پرکام کر رہا تھاجہاں ارجنٹا ئن کے مشہور فٹ بالر سے متعلق یادگار اشیا رموجود ہیں۔
This is the luxury and heritage @Hublot watch belonging to football legend Late Diego Maradona which was stolen from Dubai. @assampolice recovered the stolen watch from a house at Moranhat in Charaideo district last night. One accused Wazid Hussein arrested. @SivasagarPol pic.twitter.com/HQSgCq17xG
— Hemanta Kumar Nath (@hemantakrnath) December 11, 2021
بھارتی پولیس نے مزید بتایا کہ چوری ہونے والی سنگل ایڈیشن گھڑی کی قیمت تقریباً 26 ہزار 500 ڈالر قیمت ہے، اس گھڑی پر میراڈوناکی تصویر، ان کی جرسی کا نمبر 10 اور اس کے ساتھ دستخط بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیے : ڈپریشن کےعلاج کے ذریعے کمائی کاعجیب طریقہ
سواساگر پولیس کے سپرینٹنڈنٹ راکیش روشان نے کہاکہ یہ گھڑی خصوصی طور پرڈیاگو میراڈونا کے لیے بنائی گئی تھی۔
A costly Hublot watch… Maradona… Dubai… Assam Police
Looks like random words, don't they?
But today all these words came together nicely, stating a story of successful International Cooperation between #DubaiPolice and @assampolice . pic.twitter.com/oMRYgpX3HH— DGP Assam (@DGPAssamPolice) December 11, 2021
انہوں نے بتایا کہ اس گھڑی کے متعلق معلومات دبئی حکام سےموصول ہوئی تھیں۔
دنیا کے عظیم فٹ بالر میراڈونا گزشتہ سال نومبر میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا سرما نے بھی تصدیق کی کہ مقامی پولیس نے دبئی حکام کی اطلاع پر مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم نے میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے سے انکار کیاہے۔
ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے رواں سال اگست میں آسام واپس آگیا تھا۔