مس یونیورس

بھارتی دوشیزہ مس یونیورس منتخب

بھارت کی ماڈل نے اکیس سال بعد مقابلہ حسن میں ’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل جیت لیا.اس ایونٹ کی 70 سالہ تاریخ میں یہ تیسری بھارتی دوشیزہ ہے جس نے یہ ٹائٹل جیتا ہے ۔

خبر ایجنسی اے پی کے مطابق 70 ویں مس یونیورس کا مقابلہ اسرائیلی شہر ایلات میں 12 دسمبر کو منعقد ہوا، جس میں بھارتی ماڈل دوشیزہ ہرناز سندھو نے ٹائٹل جیت لیا۔

اس مقابلے میں مجموعی طور پر دنیا کی 80 حسیناوں نے شرکت کی،

https://twitter.com/MissUniverse/status/1470227063789563907

اس ایونٹ میں اسلامی ملک ملائیشیا نے اپنی دوشیزہ کو بظاہر ’کورونا‘ کی وجہ سے شرکت سے روکا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ملائشیا نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل میں ہونے والے مقابلے کا بائیکاٹ کیا۔

اسی طرح جنوبی افریقی حکومت نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنی دوشیزہ کی سرکاری حمایت سے اجتناب کیا۔

مقابلہ حسن میں شریک ہونے والی دوشیزائوں کا اسرائیل میں ہر 48 گھنٹے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے تھے، تاہم اس اہتمام کے باوجود فرانسیسی دوشیزہ کورونا میں مبتلا ہو گئی، تاہم دس دن بعد وہ صحت یاب بھی ہو گئی۔


’مس یونیورس‘ کے فائنل مقابلے میں بھارتی دوشیزہ نے دنیا کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کر لیا ۔

ان مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت دیگر مہارتوں کا بھی تجزیہ کیاگیا ، جس میں بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو کامیاب ٹھہری۔

ہرناز سندھو اب تک کی تیسری بھارتی دوشیزہ ہیں جنہوں نے ’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل جیتا ۔

ان سے قبل بالی وڈ کی معروف اداکاراوں لارا دتہ نے سال 2000 جب کہ سشمیتا سین نے 1994 میں ’مس یونیورس‘ کا ٹائٹل حاصل کیا۔

بھارت نے عالمی سطح پر دوسرے ایونٹ میں 2017 میں ’مس ورلڈ‘ کا اعزاز بھی جیتا تھا اور منوشی چھلر ’مس ورلڈ‘ منتخب ہوئی تھیں۔

منوشی چھلر سے قبل بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی 2000 میں ’مس ورلڈ‘ منتخب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں