یہ لوگ خواہش کو خبر بناتے ہیں، پھر خبر کی تشہیر کرتے ہیں،
یہ لوگ پہلا ہفتہ مقتول کے ساتھ ہوتے ہیں پھر قاتل کے ساتھ مل جاتے ہیً،
یہ لوگ رزق کھانے کے دوران حلال حرام کی تمیز کرتے ہیں،
لیکن رزق کمانے کے دوران حلال حرام کا فرق بھول جاتے ہیں،
یہ لوگ دور کی نظر مبینہ طور پر تیز رکھتے ہیں جبکہ نزدیک کی نظر مبینہ طور پر کمزور رکھتے ہیں،
یہ لوگ ذاتی معاملہ ہو تو اپنے وکیل بن جاتے ہیں،اگر دوسروں کا معاملہ ہو تو ان کے جج بن جاتے ہیں،
یہ لوگ بناوٹی چہرے کے ساتھ دھیمے لہجے اور خوشامدی الفاظ کو اعلیٰ اخلاقی اقدار سمجھتے ہیں،
جبکہ مالی اور اخلاقی بد عنوانی کو اپنا حق جانتے ہیں،
یہ لوگ خود جھوٹی گواہی دیتے ہیں مگر دوسروں کو سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں،
یہ لوگ اپنی برائیوں کا الزام دوسروں پر تھوپتے ہیں اور دوسروں کی اچھائیوں میں اپنا حصہ بتاتے ہیں،
بہرحال یہ لوگ اپنے آپ کو عقل مند اور دانا سمجھتے ہیں جبکہ دوسروں کو بیوقوف اور جاہل سمجھتے ہیں،