دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کر دیا،
پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری۔
ضلع جہلم میں تین دنوں میں تین افرادقتل ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ موہال کے 45 سالہ رہائشی چوہدری غالب ولد چوہدری خادم حسین کو نامعلوم افراد نے
دن دیہاڑے سڑک کنارے شدید فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھیے: بوکن کا نوجوان قتل،نامعلوم قاتل موقع سے فرار
پولیس تھانہ دینہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا،
اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی،
مزید پڑھیے: دینہ کا نوجوان پولیس کی غیر قانونی حراست میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
یاد رہے کہ ضلع جہلم میں گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا قتل ہے،
عوام کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لے کر ضروری اقدامات کرنے چاہیے۔