لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی تو دلچسپ حقائق سامنے آ گئے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ سردیوں کے موسم میں گرلڈ فش اور بار بی کیو کے استعمال میں اضافہ آلودگی اور سموگ میں اضافے کا ایک سبب ہے۔
اہلکار نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ بار بی کیو (BBQ)کی دکانوں کو فوری بند کرنے کا حکم دیا جائے ، تاہم عدالت نے اس تجویز کو منظور نہیں کیا۔
یاد رہے لاہور میں بدھ (15 دسمبر) کو ہوا کا معیار چار سالوں میں بدترین ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیے: لاہور کا 70 فیصد غیر قانونی قرار
میڈیا رپورٹ کے مطابق مال روڈ لاہور کے قریب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 981 ریکارڈ کیا گیا۔
ریاستہائے متحدہ کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق، خطرناک زمرہ 301–500 کے AQI کی نشاندہی کرتا ہے۔
‘اچھی’ کیٹیگری 0-50 ہے، جس کے بعد 51-100 پر ‘اعتدال پسند’ ہے جبکہ 101-301 AQI رینج میں کوئی بھی چیز غیر صحت بخش سمجھی جاتی ہے۔
قبل ازیں نومبر میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب میں گزشتہ دو سالوں سے کوئی سموگ نہیں ہے۔