بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جہلم میں ہلچل،پیرحمزہ کرمانی کی پی پی میں شمولیت۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے متوقع شیڈول سے قبل ہی جہلم میں سیاسی ہلچل شروع ہو گئی۔
اس سلسلے میں تحریک انصاف جہلم کے رہنما امیر حمزہ کرمانی المعروف پیر پشاوری نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سےخصوصی ملاقات کی ۔
ذراءع کے مطابق پیر امیر حمزہ کرمانی نے اس موقع پر پیپلز پارٹی میں شمولت کا اعلان کیا۔
اس اعلان سے جہلم میں بلدیاتی جوڑ توڑ بھی شروع ہو گیا ہے۔
واقفان حال کے مطابق آ ءندہ چند روز میں مسلم لیگ ن کے کچھ اہم ا راکین کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت نا ممکن نہیں،کیونکہ درپردہ مذاکرات جاری ہیں،
بہرحال مذکورہ مسلم لیگی اراکین نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا ہے۔
Load/Hide Comments