واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو محتاط رہنے کو کہا ہے

پیغام رسانی کے لئے دنیا کے مقبول ترین سوشل نیٹ ورک واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے محتاط رہنے کا کہا ہے۔

واٹس ایپ کے حوالے سے صارفین کو آگاہ رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ایک ٹویٹ میں واٹس ایپ کی تیسری بلیو ٹک سے متعلق خبروں کو بے بنیاد کہا ہے،مذکورہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسری بلیو ٹک کا کوئی پلان تیار نہیں کر رہی۔۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہی ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ پر دو بلیو ٹک اس وقت نمایاں ہو جاتی ہیں جب میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب متعلقہ صارف دیکھ لیتا ہے ۔

تاہم واٹس ایپ استعمال کرنے والی صارفین کو ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہ کرنے کی شکایت ہے۔

اس خصوصی شکایت کے بارے میں متعلقہ ٹویٹ میں کیا گیاہے کہ ہمیں (بیٹا انفو) مختلف شکایتیں اس حوالے سے ملی ہیں ،اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے اس تکنیکی مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر ضرور لکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں