ایک وقت تھا کہ دنیا میں بلیک بیری اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا سے بلیک بیری باہر ہو جائے گا.
مگر یہ ایک حقیقت ہےدنیا کے معروف موبائل بلیک بیری کی تکنیکی موت کا اعلان 4 جنوری کو ہو رہا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بلیک بیری کے بارے میں ایسی خبریں آ رہی ہیں.
لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ 4 جنوری تک، بلیک بیری کا اپنا سافٹ ویئر چلانے والا کوئی بھی فون یا ٹیبلیٹ اب قابل اعتماد طریقے سے کام نہیں کر سکے گا۔ یہ فون استعمال کرنے والے صارفین کو اب کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ وہ فون کال یاٹیکسٹ پیغامات یاڈیٹا استعمال کرنے کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں،
چنانچہ بلیک بیری استعمال کرنے والوں کے لئے مشورہ ہے کہ وہ نئے سال کاریزولیوشن سمجھتے ہوئے اس فون سے جان چھڑا لیں۔ 4 جنوری کے بعد پیپر ویٹ سے زیادہ اس کی اہمیت نہیں ہوگی۔ تاہم اینڈرائیڈ سسٹم سے منسلک بلیک بیری آلات معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
BlackBerry will die on January 4th — for real this time https://t.co/yb2pmfPhgH pic.twitter.com/UtsUK9vJqe
— The Verge (@verge) December 31, 2021
بلیک بیری نے اپنی ساکھ کی بحالی کے لئے 2013 میں ایک نئے OS، بلیک بیری 10 کا منصوبہ شروع کیا جو ناکام ہوا۔اس کے بعد، 2016 میں، اس نے TCL جیسے تھرڈ پارٹی مینوفیکچررز کو اپنے برانڈ کا لائسنس دینے کا اعلان کیا۔ 2020 میں، بلیک بیری کی بحالی کو کوشش کرتے ہوئے ٹیکساس کی ایک فرم OnwardMobility نے اعلان کیا کہ وہ 2021 میں ریلیز ہونے والے مکمل QWERTY کی بورڈ کے ساتھ 5G اینڈرائیڈ سے چلنے والا بلیک بیری ڈیوائس بناسکتی ہے۔
مگر ان تمام کوششوں کے باجود بلیک بیری مارکیٹ میں ٹھہر نہیں سکی،اسی لئےاب بلیک بیری لمیٹڈ، بھی دوسرے منصوبوں کی طرف جا رہی ہے۔
فی الحال، کمپنی مختلف صارفین کو سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر فروخت کرنے جا رہی ہے۔یہی بلیک بیری کا مستقبل نظر آتا ہے۔