اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام کا فیصلہ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی سی بی کے چیئرمین رمیزراجا سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کے دوران انہوں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دی۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان سپر لیگ 2022 کے سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر بھی گفتگوکی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات۔
ملاقات میں آنے والے PSL سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/y97hNnK3MZ
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 31, 2021
بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو مذکورہ سٹیڈیم جلدی تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔
چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کواسلام آباد اسٹیڈیم جلد تعمیرکرنے کا یقین دلایا۔
رمیز راجہ نے ستمبر میں چیئرمین منتخب ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کو میدان کے اندر اور باہر دونوں حوالوں سے مضبوط کریں گے۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 2022ء کے اسکواڈ مکمل
پی سی بی کے پیٹرن اِن چیف وزیر اعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔