عطاء اللہ عیسٰی خیلوی

مانچسٹر میں عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کے کنسرٹ میں بد نظمی

مانچسٹر میں معروف پاکستانی لوک گلوکارعطاء اللہ عیسٰی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی کا شکار ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کے مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیرتعداد شریک تھی۔

کنسرٹ کے دوران شائقین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کنسرٹ بدنظمی کی نظرہوگیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان اسٹیج کے سامنے ڈانس کر رہا تھاجس پر سکیورٹی گارڈز نے اسے منع کیا تو اس پرہنگامہ ہو گیا۔

اس دوران کرسیاں مارنے سے کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=y0OsQLuHNiw&t=62s

ہنگامہ آرائی کے دوران عطاءاللہ عیسٰی خیلوی کو شو چھوڑ کر جانا پڑا اور گلوکار کو سکیورٹی حصار میں ہال سے باہر نکال لیاگیا۔

دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے کنسرٹ منعقد کرنے والوں کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں