فرانس نے انٹرنیٹ کی معروف کمپنیاں گوگل اور فیس بک پر کوکیز استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی این آئی ایل) کی جانب سے گوگل پر 150 ملین یورو اور فیس بک پر 60 ملین یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر نے کہا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں نے کوکیز قبول کرنے کے مرحلے کو ایک کلک پر رکھا ہوا ہے جسےکوئی صارف قبول نہ کرنا چاہے تو یہ پریشانی کا سبب بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ دونوں کمپنیاں تین ماہ میں اس مسئلے کو حل کر سکتی ہیں ہے تاہم تاخیر پر یومیہ ایک لاکھ یورو کے اضافی جرمانے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔
مزید پڑھیے: ٹیسلا نے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پچھلے سال کے مقابلے میں دو گنا کر دی
کوکیز کسے کہتے ہیں؟
دراصل کوکیز آپ کے ڈیٹا پر مشتمل چھوٹی فائلز ہوتی ہیں، جب آپ کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں تو آپ کے سامنے کوکیز کا ایک آپشن آتا ہے، کوکیز میں آپ کی معلومات بذریعہ ٹریکنگ شامل ہوتی ہیں،کوکیز کے ذریعے ویب سائٹ کا سرور آپ کی ڈیوائس مثلاً موبائل یا لیپ ٹاپ کی شناخت کرتاہے۔
کچھ ویب سائٹس کوکیز کو اہمیت نہیں دیتیں،مگرکچھ ویب سائیٹس کوکیز کو قبول کرنا لازمی قرار دیتی ہیں ورنہ آپ اس ویب سائیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
بہرحال فرانس کےجرمانے کے بعد گوگل نے کوکیز کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ریگولیٹری کے فیصلے کے بعد کوکیزکی سیٹنگ پر نظر ثانی کی جائے گی۔