جہلم پولیس

بچوں کو اغواء کرنے والا درندہ جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا

جہلم پولیس نے اغواء کار ملزم گرفتار کر لیا،دو مغوی بچے بازیاب.

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ للۃ سے تعلق رکھنے والے ملزم عنصر ولد محمد علی نے ہلانوالہ منڈی بہاوالدین سے دو بچوں کو اغواء کیا۔

بچوں کے نام 12سالہ غلام غوث اور 9سالہ فیضان حسین بتائے جاتے ہیں۔

ملزم عنصر بچوں کو جلالپور شریف لے آیا اور مبینہ طور پر ان سے زیادتی کرتا رہا۔

مزید پڑھیے: جہلم ڈکیتی کی واردات کےچند گھنٹوں میں ملزم گرفتار

دریں اثناء ملزم بچوں کو ایک بیکری کے پاس کھڑا کرکے دوست سے ملنے گیا تو بچوں کے کہنے پر بیکری کے مالک نے 15پر اطلاع دے دی۔
چنانچہ ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ دونوں مغوی بچے ان کے والد کے حوالے کر دیئے۔

دریں اثناءپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جہلم پولیس نے اس کے ساتھ ساتھ ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے کہ ان دنوں جہلم میں بچوں کو اغواء کرنے والا گروہ متحرک ہے،شہری اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں،اگر ایسی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر مقامی تھانہ یا ریسکیو 15پر اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں