شیشہ کیفے وفاقی دارالحکومت میں پابندی کی زد میں.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقامی انتظامیہ کو اسلام آبادمیں تمام شیشہ کیفے فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے پیشرفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کی سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں موجودتمام شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں کسی بھی صورت اس برائی کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ آئی جی اسلام آباد@ahsanpsp
2/2#IslamabadPolice pic.twitter.com/x5rnbd8QG5— Islamabad Police (@ICT_Police) January 16, 2022
قبل ازیں 2015 میں سپریم کورٹ کی سربراہی میں ملک بھر میں شیشہ پر مکمل پابندی کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس حکم پر صحیح معنوں میں عمل نہیں ہوا۔
اس دفعہ عدالت عالیہ نے زور دیا کہ اس حکم پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔
عدالت نے صوبائی حکومتوں کے ایڈووکیٹ جنرل صاحبان سے عوامی مقامات پر شیشہ نوشی پر پابندی سے متعلق سابقہ احکامات پر عمل درآمد کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔
یاد رہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی کثیر تعداد شیشہ پینے کی لت میں مبتلا ہو چکی ہے،اور آئے روز اس نشے مین اضافہ ہو رہا ہے۔