کرونا وائرس خدا کی نشانیوں میں سے ایک نشانی نظر آتی ہے، اس کو یاد کرونا.
کرونا وائرس نے عالم انسانیت کو بے بس اور لاچار ثابت کیا ہے،اس بے بسی کو تسلیم کرونا.
کرونا وائرس نے مذہب اور سائنس کو یکجا کر دیا ہے،لہذا دعا اور دوا کرونا.
کرونا وائرس ایک آزمائش ہے،ڈر ،خوف اور شکوک وشبہات پھیلانے کی بجائے اس کا مقابلہ کرونا.
کرونا وائرس نے دنیا کے بڑے تحقیقاتی اداروں کو پیغام دیا ہے کہ یہ ایک موذی بیماری ہے،اس کا تریاق کرونا.
کرونا وائرس نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی تقسیم کو رد کیا ہے،اس تقسیم کو بحال کرونا.
کرونا وائرس نے دنیاوی معاملات میں مصروف اور مشغول انسان کو تنہائی کا موقع فراہم کیا ہے،اس سے مثبت انداز میں فائدہ حاصل کرونا.
بہرحال کرونا وائرس “کن فیکون” کی عملی تصویر محسوس ہوتی ہے،اس کے مختلف پہلو اجاگر کرونا.