سروگیسی

سروگیسی کے ذریعے پریانکا چوپڑا ماں بن گئی

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نےسروگیسی کے ذریعے بچے کی آمد کی خبر دی ہے۔

پریانکانے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں سروگیٹری بچے کی پیدائش کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کی تصدیق کر رہے ہیں،مگراس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

https://www.instagram.com/p/CZAJvizvjf4/?utm_source=ig_embed&ig_rid=6dcada39-5f88-45b8-b910-aa140d205a05

بھارتی ادکارہ نے اس عمل کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

یاد رہےرہے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں انڈیا میں ہوئی۔

سروگیسی کیا ہوتی ہے؟

سروگیسی (Surrogacy) میں عورت کا رحم لیکر بچوں کے خواہشمند جوڑے اپنے مادہ منویہ یا دوسرے مردوں کے نطفے حاصل کرکے کسی عورت (Surrogate Mother) کے رحم کے ذریعہ بچے پیدا کرنے کوشش کرتے ہیں٬

تاہم پریانکا چوپڑا پہلی بالی وڈ اداکارہ نہیں جس نےسروگیسی کی مدد سےبچہ پیدا کیا ہے بلکہ اس سے پہلےکرن جوہر ، پریٹی زنٹا، سنی لیونی، ایکتا کپور اورعامر خان بھی اس جینیاتی عمل کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں