پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

جہلم میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد

جہلم میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا نعقاد ہوا.

صوبہ بھرمیں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ضلعی سطع کے مقابلوں کا پہلا مرحلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں منعقد ہوا ۔

پہلے مرحلے میں گائیکی، مصوری اور مختصر کہانی نویسی کے مقابلے میں جہلم کے مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 فن وثقافت کے فروغ کے لیے حکومت کا ایک بہترین اقدام ہے، اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوان نسل کے لیے بہت ضروی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہماری نوجوان نسل میں موجود قدرتی ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے اس کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے لے جایا جا رہاہے، نوجوانوں میں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔

ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی وقار احمد نے کہا کہ پنجاب ٹیلنٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے جو پنجاب کا بلخصوص اور پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا کے سامنے لیکر آرہا ہے، انھوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل انہی نوجوانوں سے جڑا ہے ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں ہونے والے مقابلوں میں علی حیدر، مدثر اور دعا زہرہ نے گائیکی کے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مصوری کے مقابلوں میں ماجدہ پہلے نمبرپر جبکہ تبسم نے دوسری اور ماہا گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مختصر کہانی نویسی کے مقابلوں میں محمد مبشر پہلے انعام کے حق دار قرار پائے، جبکہ محمد عمر نے دوسرے اور فیضان تیسرے نمبر پر رہے۔

مقابلوں کے اختتام پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں