جہلم پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنڈ دادن خان کے علاقہ واڑہ بلند خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حافظ بلال نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔
جس پرڈی پی او جہلم کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پنڈدادن خان پولیس نے ڈی ایس پی نواز ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادن خان راجہ آصف کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اشفاق نے ٹیم کے ہمراہ واڑہ بلند خان میں گزشتہ روز اندھے قتل کی جدید سائنٹفک طریقے سے تفتیش شروع کی۔
مزید پڑھیے: جہلم ڈکیتی کی واردات کےچند گھنٹوں میں ملزم گرفتار
بتایا جا رہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے قلیل وقت میں سراغ لگا کر ملزم کوگرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مرکزی ملزم کا تعلق مبینہ طور پر منڈی بہاؤالدین کے علاقہ پھالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثناء قلیل وقت میں مرکزی ملزم کی گرفتاری پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔