دینہ میں گرلز سکول کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔
طالبات کو شدید دشواری کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں گگڑ خورد کی سڑک انتہائی ابتر حالت کا شکار ہو چکی ہے۔
اسی سڑک پر قاءم گورنمنٹ اسلامیہ گرلز سکول کھوکھا کی طالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
کئی جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے شہری اور طالبات اس میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔
اس صورتحال کے باوجود منتخب نماءندے اور انتظامیہ نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مایوس کن صورتحال ہے کہ سکول کی بچیاں اور دینہ جانے والے شہریوں کو اس دلدل سے گزرنا پڑتا ہے مگر متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے،معززین علاقہ نے کہا کہ منتخب عوامی نماءندوں کو فوری طور پر اس سڑک کی تعمیر کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات دینی چاہیے تاکہ جلد از جلد یہ سڑک تعمیر ہو اور اہلیان علاقہ کو اس عذاب سے نجات ملے۔