دینہ

دینہ میں ڈکیتی کی واردات،قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،ایک شخص زخمی

دینہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات۔
مسلح ڈاکوگھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار۔
مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹاون دینہ میں صبح چار بجے 4نامعلوم مسلح ڈاکو مہتاب گل نامی شخص کے گھر داخل ہو گئے،مذکورہ شخص کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

مزید پڑھیے: دینہ میں خواتین نوسرباز متحرک

لوٹ مار کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائیل فون چھین لئے۔

بعدازاں گھر سے نکلتے ہوئے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مہتاب گل پر فائرنگ کر دی،جس سے اس کو چار فائر لگے اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں