دینہ کا بس ڈرائیور اپنی گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق۔
ڈرائیور بس کے نیچے جیک لگا رہا تھا کہ وہ اچانک پھسل گیا۔
نوجوان ڈرائیور کی نعش گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نگیال کا رہائشی بس ڈرائیور حسن ولد محمد فاروق گزشتہ روز پوٹھہ کے قریب گاڑی خراب ہونے کے بعد اس کے نیچے جیک لگا رہا تھا کہ وہ جیک بد قسمتی سے پھسل گیا۔
اسی اثناء میں بس مذکورہ ڈرائیور کے اوپر جا گری، اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان ڈرائیور دم توڑ گیا۔
بعدازاں حسن کی نعش جب اس کے گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا،تو نوجوان کی حادثاتی موت پرہر آنکھ اشکبار تھی۔