ایک کرکٹر کے وزیراعظم بننے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کافی سہولت ملی ہے،اس لئے پاکستان میں کرکٹ کی پروموشن کے لئے کافی کام ہو رہا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق اگلے تین سالوں میں پاکستان مٖیں 5نئے کرکٹ سٹیڈیم تیار ہو جائیں گے،چنانچہ مبصرین کی جانب سےا س امکان کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ 2025 میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچز ان گراؤنڈز میں ہو سکتے ہیں ۔
ان کرکٹ سٹیڈیم کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستانی کرکٹربابراعظم کے بارے میں خاتون میک اپ آرٹسٹ کا انکشاف
1. گوادر کرکٹ اسٹیڈیم:
یہ سٹیڈیم پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں بنایا جا رہا ہے،اس کرکٹ سٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت گراؤنڈ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کیونکہ اس کی تعریف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی کر چکی ہے،پی سی بی کی جانب سے اس پرتیزی سےکام کیا جا رہا ہے،ممکن ہے کہ 2025سے قبل یہ کرکٹ گراؤنڈ انٹرنیشنل میچز کے لئے دستیاب ہو جائے۔
2. ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم:
یہ کرکٹ سٹیڈیم پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں موجود ہے،اس کی تعمیر 1984میں ہوئی لیکن اس وقت اس کی حالت کافی بری ہے،اسی وجہ سے اس گراؤنڈ میں انٹرنیشنل میچز نہیں ہو رہے،گزشتہ چار سال سے اس کی تعمیر نو ہورہی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ سٹیڈیم تیار ہو جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ یہاں فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جا رہا ہے،اس میں 35ہزار سے40ہزار تک شائقین کے بیٹھنے کی گنجاءش ہو گی،ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2023سے قبل یہ گراؤنڈ تیار ہو گا۔
.3رفیع کرکٹ اسٹیڈیم:
یہ کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں بنایا جا رہا ہے،2017میں اس کی کنسترکشن کا کام شروع ہوا،یہ دوبئی سٹیڈیم کی طرز پر بنایا جا رہا ہے جس کے ڈیزائن کو آئی سی سی پہلے ہی منظور کر چکی ہے،یہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہو گا جس میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہوں گی،2025سے قبل یہ گراؤنڈ تیار ہو جائے گا۔
4. اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم:
اسلام آباد پاکستان کا کیپیٹل ہے جہاں اب تک کوئی کرکٹ سٹیڈیم موجود نہیں،اس لئے پی سی بی یہاں ایک انٹرنیشنل میعار کا کرکٹ سٹیڈیم بنانے جا رہی ہے،اس سٹیڈیم کی کنسٹرکشن پر ابھی باقاعدہ کام شروع نہیں ہوا،لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ سٹیڈیم 2025سے پہلے مکمل ہو جائے گا،
5 جناح کرکٹ اسٹیڈیم:
یہ کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں بنایا جا رہا ہے،جو کھیلوں کا سامان بنانے کی وجہ سے مشہور ہے،یہ سٹیڈیم 1979میں تیار کیا گیا ،مگر اس وقت اس کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے،اس کی بحالی کے لئے فنڈز منطور ہو چکے ہیں اور اس کی رینوویشن بھی شروع ہو چکی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025سے پہلے یہ کرکٹ سٹیڈیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے لئے دستیاب ہو گا۔