5G سروسز

پاکستان میں 5G سروسز جلد شروع ہونے کا امکان ہے، وفاقی وزیر امین الحق

پاکستان مٖیں 5Gسروس کے بارے میں وفاقی وزیر کا بیان سامنے آ گیا۔

آئی ٹی کے وفاقی وزیرامین الحق نے کہا ہےکہ ملک بھر میں 5G سروسز کا آغاز دسمبر 2022 یا جنوری 2023 میں ہو جائے گا، تاہم فائیو جی سروس ابتدائی طور پر پانچ بڑے شہروں میں شروع ہو گی۔

اسی سلسلے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کی طرف سے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی سامنے آیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں قائم کی گئی ایڈوائزری کمیٹی 13 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وفاقی وزیر امین الحق اور وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے علاوہ دیگر لوگ شامل ہیں۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں دستیاب اسپیکٹرم کا بغور جائزہ لے گی اور فائیو جی سروسز شروع کرنے کے لیے بنائے گئے منصوبےکے جائزے کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی مشاورت ہوگی۔

اس کے علاوہ کمیٹی کنسلٹنٹ کی تجاویز کی روشنی میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے باقاعدہ طریقہ کار کی بھی منظوری بھی دے گی۔ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں ٹیلی کام سیکٹرز کے تحفظات کو دور کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں