پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم

“پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم کو نیلام کیا جاتا ہے”

جہلم لائیو:پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم کے خلاف کاروائی، مارکیٹ کمیٹی جہلم کی 6 کروڑ 92 لاکھ 93 ہزار 2 سو 47 روپے کی نادہندہ ہونے پر تحصیل دار جہلم کے حکم پر پاکستان تمباکو کمپنی کی نیلامی کے لئے سائن بورڈ آویزاں کر دیا گیا، تحصیلدار جہلم کے نمائندے محمد اسلم نے پاکستان تمباکو کمپنی کے داخلی گیٹ پر لوہے کا بورڈ آویزاں کر دیا، مارکیٹ کمیٹی جہلم کے چیئرمین شیخ شکیل احمد و دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا.

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی جہلم نے 35 برس قبل پاکستان تمباکو کمپنی کے خلاف ایک کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا جو ماتحت عدالتوں سے سپریم کورٹ تک تمام عدالتوں نے پاکستان تمباکو کمپنی کے خلاف فیصلے سنائے اس طرح ماتحت عدالتوں سے سپریم کورٹ تک تمام معزز عدالتوں نے پاکستان تمباکو کمپنی کے خلاف اور مارکیٹ کمیٹی کے حق میں فیصلے دے رکھے تھے.

مارکیٹ کمیٹی جہلم کی انتظامیہ نے 6 کروڑ 92 لاکھ 93 ہزار 2 سو 47 روپے کی ریکوری کے لئے کیس ریونیو بورڈ کو بھجوا رکھا تھا، جس پر گزشتہ روز تحصیلدار جہلم کے حکم پر پاکستان تمباکو کمپنی کی نیلامی کے لئے محکمہ ریونیو کے نمائندے محمد اسلم کے زریعے پاکستان تمباکو کمپنی کے مین گیٹ پر آہنی بورڈ آویزاں کر دیا، اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی جہلم کے چیئرمین شیخ شکیل احمدو عملہ کے علاوہ شہری بھی موجود تھے۔

unnamed-2

اپنا تبصرہ بھیجیں