جہلم میں گیارہ سالہ بچے کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔
نعش میجر اکرم شہید پارک کے قریب جھاڑیوں سے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گھر سے غائب ہونے والے گیارہ سالہ سلمان کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان بچے کی نعش اکرم شہید پارک جہلم کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔
بچے کی نعش نیم برہنہ حالت میں پائی گئی۔
بعد ازاں سول ہسپتال میں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔
بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بچہ صبح سویرے گھر سے غائب ہوا تھا۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں.