جہلم میں معصوم بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل۔
چند روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے گیارہ سالہ معصوم بچے کوقتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔
ملزم، مقتول کا قریبی عزیز بتایا جا رہا ہے۔
ملزم نے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس ذرائع
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل باغ محلہ جہلم کے رہائشی گیارہ سالہ سلمان کی تشدد زدہ لاش اکرم شہید پارک کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔
مزید پڑھیے: جہلم میں گیارہ سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل،پولیس نے نعش برآمد کر لی
جس پر پولیس تھانہ سٹی جہلم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے سائیٹفک طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے چند ہی روز میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، اورملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد ایوب مقتول سلمان کا قریبی رشتہ دار ہے،ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ معصوم بچے سے زیادتی کرتا رہا ہے،بعد ازاں گھر علم ہونے کے ڈر سے اس نے بچے کو قتل کرکے اس کی لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔