یوکرین میں جنگی صورتحال کی وجہ سے پولینڈ نے پاکستانی درخواست پربارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں جنگ کے باعث پھنس جانے والے پاکستانی طلبہ کو بحفاظت نکالنے کیلئے پاکستانی حکام نے کوششیں شروع کر دیں،تاحال 35 طلبہ بحفاظت پولینڈ منتقل کیے گئے ہیں۔
پولینڈ نے ابتدائی طور پرپاکستانی طلبہ کوپیدل بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم پاکستانی حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کے پیش نظر پولینڈ کی حکومت نے8 بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولے ہیں۔
یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے میں پھنسے ہوئے طلبہ کو پہلے ہی ٹرین کے ذریعے پولینڈ روانہ کیا گیا تھا ، اب مزید 65 پاکستانیوں کو روانہ کیا جائے گا۔
Around 100 Stranded #Pakistani students were evacuatd today from #Ukraine to #Lviv and then to #Poland #Hungary
پاکستانی سفارتخانہ یوکرین نے خارکیف شہر سے 70 اور 23 طلبا کو کیف سمیت مختلف شہروں سے نکال لیا ہے جو اس وقت روس-یوکرائن کا میدانِ جنگ ہے۔انہیں ہنگری-پولینڈ بھیجا جائے گا pic.twitter.com/JtLQ3qnHbr— Sumaira Khan (@sumrkhan1) February 26, 2022
دوسری جانب پاکستان ایئرلائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور یوکرین میں متعین پاکستانی سفیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں طلبہ کی محفوظ منتقلی اور وطن واپسی کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔
سفارتی ذرائع نے کنفرم کیا ہےکہ یوکرین میں پھنسےتمام پاکستانی طلباء کو یوکرین کے شہر ٹرنوہل میں پہلے اکٹھا کیا جائے گا، پھرپولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے میں منتقل کیا جائے گا،بعد ازاں پی آئی اے کے بوئنگ طیارے کے ذریعےطلبہ کو وطن واپس لایا جائےگا۔