یوم اقبال

گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب

جہلم لائیو:گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طالبات ، اساتذہ نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا اور یوم اقبال کی تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا۔نعت رسول ؐ مقبول کے بعد کالج کی پرنسپل محترمہ ثمینہ ضیاء نے مہمان خصوصی کے فرائض سر انجام دیئے .

یوم اقبال کی تقریب دو حصوں میں تقسیم تھی، پہلا حصہ مباحثے پر مبنی تھا، مباحثے کا عنوان ،’’لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی‘‘تھا۔مباحثے کے شرکاء میں طوبیٰ شاہد، فائزہ خلیل، آمنہ عباسی ، نگارش سکندر، اریج علی، ماہ نور آصف، حنا شاہد شامل تھیں، ان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات بالترتیب یہ طالبات تھیں ، پہلی پوزیشن اریج علی نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن نگارش سکندر،اورتیسری پوزیشن آمنہ عباسی نے حاصل کی۔تقریب کا دوسرا حصہ کلام اقبال پر مبنی تھا، جس میں طالبات نے بھر پور ذوق و شوق سے حصہ لیا، مقابلہ کلام اقبال میں ماہ نور، ام فروا، اقصیٰ نے حصہ لیاجن میں ماہ نور نے اول، ام فروا نے دوم اور اقصیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی .

اس موقع پر موجود اساتذہ کے علاوہ طالبات نے مقررین کو خوب سراہا ، تقریب کے اختتام پر پرنسپل ثمینہ ضیاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طالبات کو فکر اقبال کیطرف راغب ہونے اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی لکھی ہوئی کتابوں کو مسلسل مطالعہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

unnamed

اپنا تبصرہ بھیجیں