محکمہ تعلیم جہلم کی جشم پوشی۔
گورنمنٹ ہائی سکول چک عبدالخالق میں اساتذہ کی کمی ،والدین پریشان۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نوحی علاقہ چک عبدالخالق کے گورنمنٹ ہائی سکوم میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے،جبکہ محکمہ تعلیم جہلم نے اس صورتحال پر چپ سادھ رکھی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ سکول کے ہیڈ ماسٹر دوسری دفعہ ایکسٹینشن لے کر اپنے علاقے پنڈ دادن خان میں تعینات ہو چکے ہیں، اس کے علاووہ اس ہائی سکول میں اس وقت ایس ایس ٹی ٹیچر دستیاب نہیں ہے ۔
سکول کا تمام سٹاف ای ایس ٹی اساتذہ پر مشتمل ہے،اس لئے کلاس نہم اور دہم بھی ای ایس ٹی ٹیچرز کے حوالے کی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ سکول کےپرائمری حصہ میں بھی ٹیچرز کی کمی ہے،کیونکہ تین اساتذہ میں سے ایک ٹیچر کا ساگری تبادلہ ہو چکا ہے،جبکہ دوسرا ٹیچر انگلینڈ شفٹ ہو گیا، لہذا پرائمری سکول کے لیے ایک ہی ٹیچر اس وقت دستیاب ہے۔
سکول کی اس صورتحال پر طلباء کےوالدین سخت پریشان ہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داو پر لگ چکا ہے،لہذا اعلیٖ حکام اس صورتحال کو نوٹس لے کر اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کریں۔
یاد رہے کہ معروف مزاح نگار سید ضمیر جعفری کا تعلق بھی اسی علاقے سے تھا.