گارڈ آف آنر

جہلم میں نرسنگ سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جہلم میں کورونا وباء کے خلاف کام کرنے والے فرنٹ لائن نرسنگ سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سےکورونا وباء کے خلاف مثالی خدمات سرانجام دینے پر فرنٹ لائن نرسنگ سٹاف کے اعزاز میں ڈی سی آفس کے احاطہ میں گارڈ آف آنرز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔

جہلم پولیس کے چاق وچوبند دستے نے نرسنگ سٹاف کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مظہر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکے خلاف جنگ میں کامیابی میں ہماری نرسوں کا نمایاں کردار ادا کیا ہے، حکومت پنجاب نرسنگ کے شعبے کی توقیر اور ترقی کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تمام شرکاءنے نرسنگ سٹاف کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں