پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد۔
جہلم کیمپس کے تیسرے کانووکیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور کیمپس نے کی۔
کانووکیشن کا افتتاح ڈائریکٹر جہلم کیمپس نے کیا، جس کے بعد وائس چانسلر نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس شاندار تقریب میں 1022 سے زائد گریجویٹس کو مختلف فیکلٹیز بشمول کامرس، بزنس، لاء، ایڈمنسٹریٹو سائنس اور آئی ٹی کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔
طلباء نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں،اور عملی میدان پاکستان کی خدمت کرنے کے خواہاں ہیں۔
فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات نے روایتی طور پر ٹوپیاں ہوا میں اچھال کر اپنی کامیابی کا جشن بھی منایا ۔
اس تقریب میں وائس چانسلر میاں نیاز احمد، ڈائریکٹر جہلم کیمپس مدثر غفور، ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمان وائس چانسلر جہلم کیمپس سمیت رجسٹرار، ڈائریکٹرز، ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، معزز فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات اوردیگر مہمانانِ گرامی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث اس تقریب کا انعقاد نہیں ہو سکا۔