مختلف حادثات

مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی

جہلم لائیو:ٹریفک کے مختلف حادثات میں 28افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں تین طالب علم بھی شامل ہیں،متعدد زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسافر بس چکیام سے دینہ کی طرف آرہی تھی کہ پرانا مہتہ لوسر کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اس سے 27مسافر زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کو ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا جبکہ پانچ مسافروں کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا ۔دوسرے واقع میں گورنمنٹ الطاف ڈگری کالج کے تین طالب علم گدھا گاڑی سے جا ٹکرائے اسی طرح ایک اور حادثہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سیکینڈری سکول کے قریب ایک شخص کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا ان میں سے متعدد افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں