جہلم پولیس

جہلم پولیس نے اندھے قتل کا معمہ تین دنوں میں حل کر دیا ،ملزم گرفتار

جہلم پولیس میں اندھے قتل کا معمہ پولیس نے تیسرے دن ہی حل کر دیا ۔

تھانہ منگلا کی حدود میں ہونے والےاندھے قتل کا ملزم تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے 72 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم کی جانب سے تعریفی اسناد دی گئیں.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ منگلا کومقتول نزاکت حسین ولد محمد ایوب کی تشدد زدہ جلی ہوئی نعش ملی جس پر انہوں نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 43/22 بجرم 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ، ساجد محمود سب انسپکٹر اور انچارج آئی ٹی لیب پر مشتمل ایک تحقیقی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرتے ہوئےمقتول کی جیب سے 2 عدد سمیں برآمد کر لیں۔

چنانچہ ان موبائیل سموں کی مدد سے پولیس ملزم تنویر حسین ولد محمد اکرم ساکن بھرٹہ تک پہنچی۔

اس تمام تحقیق میں جدید سائنٹیفک ذراءع اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لایا گیا،جس کی وجہ سے 72 گھنٹے کے قلیل وقت میں مقتول نزاکت کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

بعدازاں ملزم نے دوران تفتیش اعترافِ جرم کیاکہ پیسوں کے لین دین کی وجہ سے اس نے قتل کیا۔

تھانہ منگلاپولیس کی کارکردگی پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ان کی ٹیم اور انچارج آئی ٹی لیب کو تعریفی اسناد دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں