محکمہ مال کی جانب سے تاریخی اقدام۔
عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں محکمہ مال 1860کے انگریز کے بنائے ہوئے سسٹم کے تحت چل رہا تھا،جس کے بارے میں عوام کو کافی شکایات تھیں۔
اس سلسلے میں موجودہ حکومت نے ریونیو کی شفاف اور بلاتاخیر خدمات کی فراہمی کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی میں دوسرے اضلاع کی طرح جہلم میں بھی ایس ایم بی آر کی سربراہی میں موضع ریکارڈ کے تمام رجسٹروں کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجٹلائزیشن مکمل کر لی گئی۔
اہم ریکارڈ کی آن لائن فراہمی سمیت محکمہ ویب سائٹ بھی جلدفعال ہو جائے گی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بورڈ آف ریونیو کے ڈیجٹل گرداوری، ڈیجیٹل مساوی، ڈیجیٹل فیلڈ بک، ڈیجیٹل لال کتاب، جھاڑ پیداوار ڈیجیٹائزیشن، تغیرات کاشت ڈیجیٹائزیشن اور روزنامچوں کی مکمل کمپیوٹرائزیشن کے معاملات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں آخری ریونیوبندوبست 1940میں ہوا تھا،جو کافی پرانا اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار تھا،اس ریکارڈ کے ڈیجیٹل ہونے کے بعد عوام کی شکایات کم ہو جائیں گی۔