اسلام آباد کا معروف ہوٹل مونال ریسٹورنٹ کھل گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونال ریسٹورنٹ کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے سابقہ حکم کو معطل کردیا۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں، معززجج مظاہر نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو معطل کر دیا جو ہوٹل کو بند کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
معزز جج نے کاروائی کے دوران پوچھا کہ کیا یہ بادشاہت ہے؟
انہوں نے سوال کیا کہ عدالتی حکم پر دستخط ہونے سے پہلے ہی ان احکامات کو کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے وکیل مخدوم علی خان نے پچھلی سماعت میں یہ نکتہ اٹھایا تھا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے تحریری حکم جاری ہونے سے پہلے ہی مونال کو بند کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے دلیل دی کہ مونال اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان قانونی تنازعہ ابھی بھی سول کورٹ میں جاری ہے۔
ان کے وکیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثبوت کوریکارڈ کیے بغیر فیصلہ سنای دیا۔ حالانکہ مونال ریسٹورنٹ اس کیس میں فریق نہیں تھا۔
یاد رہے 11جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کو تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور نیوی گالف کورس میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔