رمضان بازار

ضلع جہلم میں رمضان بازار کے قیام کو حتمی شکل دے دی گئی

ضلع جہلم میں رمضان بازار کے قیام کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے تما م سی اوز کو ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے رمضان بازار کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم میں لگائے جانیوالے 5 رمضان بازار ہر لحاظ سے مثالی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار 25 شعبان سے فعال کر دیے جائیں گے جو کہ صبح9 سے شام 5 تک کھلے رہیں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کیلئے ماضی کی طرح میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کا بنیادی کردار ہوگا، تمام سی اوز اپنے پاس موجود وسائل کو منظم کریں نیز درکار وسائل کے لئے ڈیمانڈ حکومت پنجاب کو بھجوائیں۔

نعمان حفیظ کا کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء ہر لحاظ سے معیاری ہوں اور سستی ہوں، محکمہ لائیو سٹاک بیف و مٹن فروش ایسویسی ایشن کے تعاون سے گوشت کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

دریں اثناء انہوں نے محکمہ پولیس اور سول ڈیفنس کو رمضان بازاروں کی سکیورٹی اور ٹریفک کیلئے جامع اقدامات کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں