دینہ پولیس

دینہ پولیس نے بیوی کا قاتل 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

دینہ پولیس نے بیوی کا قاتل 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

ملزم قتل کے بعد اپنے بچوں سمیت اپنی زندگی بھی ختم کرنے کے درپے تھا۔

ڈاکٹر انعم فریال کی سربراہی میں پولیس ٹیم ملزم تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ دینہ کی حدود میں پولیس کی اطلاع ملی کہ محلہ آزاد شاہ منگلا روڈ دینہ میں منیر شاہ نامی شخص اپنی بیوی عاصمہ بتول کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر کے فرار ہو گیا ہے ۔

پولیس اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر جا پہنچی۔

موقع پر پہنچ کر پولیس نے مقتولہ کی نعش تعویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ریفر کر دی۔

دوسری جانب مقتولہ کے خاوند ملزم منیر شاہ کے خلاف مقدمہ نمبر 222/22 بجرم 302 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اکٹھےکرتے ہوئے اور سائیٹفک طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے قتل کے ملزم منیر شاہ ولد نذیر شاہ ساکن محلہ آزاد شاہ منگلا روڈ دینہ کو24 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

ملزم مقتولہ کا خاوند تھا جس نےاعترافِ جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ آئے روز گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر اس نے اپنی بیوی کو پسٹل سے فائر مار کر قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم پولیس کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

دریں اثناءڈی پی او جہلم نے اندوہناک قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور شاباش دی۔

تاہم دینہ کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینہ اور اس کے گردو نواع میں آئے روز قتل کی وارداتوں سے امن و امان تباہ ہو چکا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر کاروائی کرنی چاہیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں