یومِ پاکستان

جہلم میں یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے منایا گیا

ضلع جہلم میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

اس دن کی مناسبت سےپرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنرآفس کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مطاہر حیات وٹو اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سبر ہلالی پرچم لہرایا، اورجہلم پولیس، ریسکیو اہلکاروں اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ کو قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ مسلمانوں نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم الگ ریاست کا قیام کریں گے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت میں آزاد ملک پاکستان حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئیے آج پھر عہد کریں کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں تعمیر پاکستان کے عزم کی تجدید کر تے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی سے آگے بڑھنا ہے، آج پھر ہمیں اس ملک کو مضبوط بنانا ہے، اسکو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو بھی آزادی کیلئے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئےتعمیر پاکستان کیلئے اپنے بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ مزید یہ کہ ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کے کریں گے اور کسی کو بھی اپنے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں بھی مختلف پروگرامز منعقد ہوئے جبکہ سیاسی،سماجی و مذہبی اور کاروباری تنظیموں نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کیں۔یوم پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کی تحصیلوں میں بھی اسی نوعیت کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں