دینہ

دینہ میں جیولر کی دکان پرڈکیتی ناکام ہو گئی

دینہ میں جیولر کی دکان پر لاکر نہ کھلنے کی وجہ سے ڈکیتی ناکام ہو گئی۔
مسلح ڈاکوؤں نے گارڈ کو قابوکیا،دکان کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گئے۔
بعد ازاںپولیس موقع پر پہنچ گئی۔
شہری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگلا روڈ دینہ پر قائم شریف جیولر پر چار نامعلوم مسلح ڈاکو صبح ساڑھے چار بجے ڈکیتی کی نیت سے پہنچے۔
موقع پر موجود گارڈ کو انہوں نے دبوچ لیا اور دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
اس دوران انہوں نے جیولری کے لاکر توڑنے کی سر توڑ کو شش کی مگر ناکام رہے۔
اسی کشمکش میں ڈاکو گھبرا گئے اور گارڈ کو اندر بند کر کے باہر تالا لگا کر موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی دینہ سٹی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔
دریں اثناء دینہ شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اوع اعلیٖ حکام سے اس صورتھال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں